جولائی تا اکتوبر کے دوران پٹرول کی فروخت میں 18فیصد کا اضافہ

جولائی تا اکتوبر کے دوران پٹرول کی فروخت میں 18فیصد کا اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران پٹرول کی فروخت میں 18فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ گذشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں پٹرول کی کھپت میں اضافہ کی وجہ کاروں اور موٹر سائیکلوں اوردرآمد کی گئی کاروں کی تعداد میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے ٗ پٹرول کی قیمت میں کمی بھی اس کی کھپت میں اضافہ کا ایک بنیادی سبب ہے ٗٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلز ملک میں فروخت ہونے والے پٹرول کا 55 فیصد حصہ صرف کرتے ہیں۔

ٗ جنریٹرز کے استعمال میں ہونے والا اضافہ بھی پٹرول کی فروخت کا ایک اہم سبب بنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ملک میں2.236ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس