نائیجیریا کا سال کے آخر تک 1 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

نائیجیریا کا سال کے آخر تک 1 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) نائیجیریا کی حکومت نے رواں سال کے آخر تک 1 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیر خزانہ کیمی ایڈیوسون نے لندن میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پرگزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ یورو بانڈز کا اجراء حکومت کے اندرون و بیرون ملک سے 1.8 ٹریلین نیرا (5.8 ارب ڈالر) کے زر مبادلہ کے حصول کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد 2.2 ٹریلین نیرا کے قومی بجٹ خسارے میں کمی لانا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور توقع ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ہم اس منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنالیں گے۔ان کا کہنا تھا ملکی معیشت میں بحران کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی تیزی سے گرتی قیمتیں ہیں۔

مزید :

کامرس -