سردی بڑھ گئی،ڈرائی فروٹ اور ہیڑز کی قیمت میں اضافہ

سردی بڑھ گئی،ڈرائی فروٹ اور ہیڑز کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد( آن لائن )ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔درجہ حرارت میں کمی آئی تو شہریوں نے گرم کپڑے پہن لیے جبکہ ڈرائی فروٹ ،جلانے کی لکڑی اور ہیٹرز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ملک بھر میں کہیں موسم بے حد ٹھنڈاہے تو کہیں ہلکاسرد ہے۔ مری ، سوات ، ایبٹ آباد، ناران ، کاغان ،گلگت بلتستان میں استور، ہنزہ ، دیامر،ا آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں روز بہ روز سردی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے گرم کپڑوں سوپ‘ خشک میوہ جات‘ کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے جس کے بعد ہیٹر زکا استعمال بڑھ گیا ہے۔ادھر سندھ اور پنجاب کے بہت سے علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم زیادہ سرد ہوجاتا ہے،جبکہ خشک ہوائیں چلنے سے نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

مزید : کامرس