پنجاب میں روڈ سیکٹر کی سکیموں کیلئے 2 ارب سے زائد کی منظوری

پنجاب میں روڈ سیکٹر کی سکیموں کیلئے 2 ارب سے زائد کی منظوری

لاہو ر(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 30 ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی 2 سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر2 ارب 9کروڑ 43 لاکھ 51 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 30ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی جن 2 سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع راولپنڈی میں بانسرہ گلی سے لے کر لارنس کالج تا جھیِکا گلی لمبائی 9.35 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت اور بحالی (ترمیمی) کیلئے 61 کروڑ 11 لاکھ 68 ہزار روپے اور ضلع سرگودھا میں شاہ پور بھیرہ ملکوال روڈ لمبائی 76.50 کلومیٹر (فیز I) کی تعمیر و مرمت، بحالی اور کشادگی کیلئے 1 ارب 48 کروڑ 31 لاکھ 83 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید : کامرس