گوادربندرگاہ فعال ہونے پر فیصل آباچیمبر کی مبارکباد

گوادربندرگاہ فعال ہونے پر فیصل آباچیمبر کی مبارکباد

فیصل آباد (آن لائن)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹوممبر وچیئرمین اولڈ الیکٹرک موٹرز انیڈ مشینری مارکیٹ محمد اصغر نے گوادر بندرگاہ کے آپریشنل ہونے پرحکومت پاکستان، پاک آرمی اورچینی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے امن کو سبوتاژکرکے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔ سی پیک منصوبے پاکستان کی ترقی کا آغاز ہے ، چائنیز کی آمد سے پاکستان میں نئی انڈسٹری لگے گی جس سے ملک میں بے روزگاری کاخاتمہ اور معیشت میں بہتری آئے گئی۔ اس لئے خاص طور پر ہمارے تاجر بھائیوں اورصنعتکاروں کو ان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔ ہماری حکومت سی پیک کے سلسلہ میں چین کو بہت سی مراعات دے رہی ہے ، اس لئے ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے آج پاکستان کی معیشت فلک کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں ۔

باہر کی قوتوں نے اپنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرکے ترقی کے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ان مزموم عزائم کو پورا کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا سفر اپنی منزل پر رواں دواں رہے گا ،یہ وقت قوم میں انتشار کا نہیں بلکہ آپس میں متحد ہو کر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ انہوں،انہوں کہا کہ ا مریکہ اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی آڑ میں ہمارے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، بلوچستان میں نورانی دربار پر دہشت گردی کا واقعہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکہ ،بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ اور افغانستان کے کٹھ پتلی حکمرانوں کی سازشوں کے سبب ہورہی ہے۔ حکمران خود تو سیکورٹی کے حصار میں حکمرانی کے مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ عوام اور انتہائی حساس مقامات کو غیر ملکی درندوں اور ٹارگٹ کلرز کے حوالے کر دیا گیاہے۔

مزید : کامرس