فیض انٹرنیشنل فیسٹیول شروع پہلے روز مختلف موضوعات پر مباحثے،ڈرامے اور شو

فیض انٹرنیشنل فیسٹیول شروع پہلے روز مختلف موضوعات پر مباحثے،ڈرامے اور شو

لاہور(فلم رپورٹر) فیض انٹرنیشنل فیسٹیول الحمرا لاہور میں شروع ہوگیا ہے جو تین دن جاری رہے گاتاہم اس بار کشیدگی کے باعث فیسٹیول میں بھارت سے کوئی فنکار شرکت نہیں کرے گا۔ اس بار نصیرالدین شاہ نے فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔تین روز جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مباحثے،ڈرامے اور شوپیش کئے جائیں گے جن میں ملک کے نامور فنکار شرکت کررہے ہیں ۔پہلے روز اجوکاتھیٹرکا ڈرامہ’’انہی ماں داسفنہ‘‘ پیش کیا گیاجبکہ احمدندیم قاسمی اور سبط حسن پر مضامین پڑھے گئے۔اس کے علاوہ پاورآف فلم پر مہرین جبار،سرمدسلطان اور میرا ہاشمی نے اظہارخیال کیا۔ ٹیلی ویژن اور فلموں میں کام کرنے والی خواتین بارے ایک مباحثہ بھی ہوا جس میں نادیہ جمیل،ثمینہ پیرزادہ،سمعیہ ممتازاور نویدشہزاد اور سیمی راحیل سمیت دیگر لوگوں نے اظہار خیال کیا۔

مزید : کلچر