شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے،رباب ہاشم

شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے،رباب ہاشم
 شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے،رباب ہاشم

  


لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل رباب ہاشم نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے ۔ رباب ہاشم نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

مزید : کلچر