ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ،فضاء علی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فضاء علی نے کہا ہے کہ زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بنتی ہے ، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے ۔میرے نزدیک ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جس کے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔