میرے پاس پیار ،محبت اور عشق کیلئے وقت نہیں ہے،بندیا حسین
لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ و پرفارمربندیا حسین نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے۔تھیٹر پر کام سے کبھی انکار نہیں کیا، میں نے تو اپنے فنّی کیرئیر کا آغاز ہی تھیٹر سے کیا تھا۔میرے پاس پیار ،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔میرا موجودہ مقام محنت اور جنون کا نتیجہ ہے۔