داتاگنج بخشؒ کے عرس پر سیکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے موقع پر بہترین انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اورجب تک عرس کی تقریبات جا ری رہیں گی ضلعی انتظامیہ لاہور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنا ئے گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ٹیلی فون،کیبل اوربجلی کی لٹکتی ہوئی تا روں کو بھی درست کر یں۔انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے روٹ پر پیچ ورک کا کام مکمل ہو چکا ہے۔