24گھنٹوں میں ڈینگی کے 34مریض سامنے آ گئے

24گھنٹوں میں ڈینگی کے 34مریض سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) ڈینگی وائرس شہر میں بدستور موجود ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے مزید 34نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلا ت کے مطابق موسم کی تبدیلی اور ضلعی حکومت کی مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی وائرس شہر میں موجود ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 34 نئے مریض سامنے آئے ہیں جن کا این ایس ون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ رواں سیزن کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی بخار کے 2040مریض سامنے آچکے ہیں ۔