گلبرگ اور مسلم ٹاؤن موڑ میں تجاوزات کے خلافآپریشن
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے نیشنل بنک پارک گلبرک اورمسلم ٹاؤن موڑاور اس سے ملحقہ علا قوں میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے نیشنل بنک پارک گلبرک اورمسلم ٹاؤن موڑاور اس سے ملحقہ علا قوں سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔