دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن’’یونیورسل چلڈرن ڈے‘‘آج ہوگا

دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن’’یونیورسل چلڈرن ڈے‘‘آج ہوگا

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن ’’ یونیورسل چلڈرن ڈے ‘‘ آج (اتوار کو) منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے لاہور سمیت ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واک ،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین بچوں کی تعلیم وتربیت ،شعور و آگہی کیلئے سماجی تنظیموں اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جبکہ اخبارات بچوں کے حقوق کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے ۔بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو منایا جاتا ہے اقوام متحدہ نے1954ء کو تجویز پیش کی تھی کہ دنیا بھر کے ممالک 20نومبر کو بچوں کی فلاح و بہبود کے طور پر منائیں اس تجویز پر جنرل اسمبلی نے20نومبر1959ء کو بچوں کے حقوق کا ڈیکلریشن جاری کیاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1