ایل ڈی اے کا ناجائز تعمیرات کے خلافآپریشن،6دکانیں مسمار

ایل ڈی اے کا ناجائز تعمیرات کے خلافآپریشن،6دکانیں مسمار

لاہور ( اپنے خبر نگا سے ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روزناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے چھ دکانیں‘ایک بیسمنٹ اور دو چار دیواریاں مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے کے عملے نے رہائشی پلاٹ نمبر41بلاک ڈی جوبلی ٹاؤن پر غیر قانونی زیر تعمیر تین دکانیں‘نجی رہائشی سکیم لاہور ایونیو میں رہائشی پلاٹ پر زیر تعمیر غیر قانونی کمرشل بیسمنٹ اور متبادل روٹ رائے ونڈ روڈ پر تین دکانیں اور د و چار دیواریاں مسمار کردیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1