پوری قوم بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے،ڈاکٹر مراد راس

پوری قوم بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے،ڈاکٹر مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کی مصنوعا ت کا بائیکاٹ کرے اور حکومت کو بھی مجبور کرے کہ وہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارتی اور سفارتی تعلقات کو منقطع کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا جس کے مطابق پاکستان سے2014ء میں بھارت کو 4.9 بلین ڈالر، 2015ء میں، 4.7 بلین ڈالر اوررواں سال اب تک 4.67 بلین ڈالر زرِ مبادلہ کی صورت میں بھجوائے جا چکے ہیں۔ جبکہ بھارت اپنے میڈیا پر چین کی چیزیں نہ خریدنے کا پراپیگنڈا کر رہا ہے کیونکہ چین پاکستان کی امداد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو زرمبادلہ مہیا کرنے کا مطلب ہے کہ وہ اس پیسے سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہی کوششیں کرے گا ۔