ماضی میں فٹ پاتھوں سے کتابیں خرید چکا ہوں،عطاء الحق قاسمی
لاہور( کلچرل رپورٹر) فٹ پاتھ پر بکنے والے کتابیں ایک بہت بڑی نعمت ہیں اور میں خود بھی کسی زمانے میں وہاں سے کتابیں خرید چکا ہوں ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور صحافی اور کالم نویس عطاء الحق قاسمی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان فٹ پاتھوں پر ایسی ایسی جدید اور کتابیں بھی دستیاب ہوتی ہیں جو بڑی بڑی دکانوں سے بھی نہیں ملتیں ۔یہاں پر ایسی ایسی نایاب کتابیں مل جاتی ہیں اور اس حوالے سے ہمیں ایسے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے یہ کتابیں فٹ پاتھوں پر فروخت ہورہی ہیں لیکن پڑھنے والوں کے لئے یہ کتابیں کسی بڑے خزانے سے کم نہیں ہیں اور علم کی روشنی ان کتابوں کے ذریعے بھی پھیل رہی ہے۔