بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے دبنگ قیادت کی ضرورت ہے،شان عباس

بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے دبنگ قیادت کی ضرورت ہے،شان عباس

لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ جس ملک کادشمن بھارت جیسا انتہاپسند،بزدل اورمکار ہو اس ریاست کی باگ ڈور پرویز مشرف جیسی نڈر اور دبنگ قیادت کے ہاتھوں میں اچھی لگتی ہے۔پرویز مشرف کے سواپاکستان کاکوئی سیاستدان مودی سرکار کوخاموش نہیں کرسکتا۔ پرویز مشرف نے ملک وقوم کیلئے دن رات کام کیااوران کے کام کی بنیادپرپاکستانیوں نے انہیں بیحداحترام دیا جبکہ پانامافیم حکمرانوں نے اپنے تینوں ادوارمیں صرف پیسہ بنایا۔ شریف برادران نے اگرہم وطنوں کیلئے کوئی کام کیا ہوتاتویقیناًان کاکام بولتامگران کی صرف زبانیں چلتی ہیں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے اچھی نیت ،انتھک خدمت اوراعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پرعوام کوڈیلیور کیا۔پرویز مشرف نے جوگرانقدرقومی خدمات سات برس میں انجام دیں وہ شریف برادران سترہ یاستربرسوں میں بھی انجام نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کوگمراہ کرنے کیلئے اشتہارات جبکہ اقتدارکیلئے دھاندلی کاسہارا لیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1