گرانفروشی کرنے پر 86افراد گرفتار ، 24کو فوری جیل بھیج دیا گیا

گرانفروشی کرنے پر 86افراد گرفتار ، 24کو فوری جیل بھیج دیا گیا

 لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے804مقامات پر چھاپے مارے اور گر ا نفر و شی کرنے پر23دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 35,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،38افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر86افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے24افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1