وکٹوریہ نے جنوبی افریقہ کو وارم اپ میچ میں 53 رنز سے ہرا دیا

وکٹوریہ نے جنوبی افریقہ کو وارم اپ میچ میں 53 رنز سے ہرا دیا

میلبورن(اے پی پی) وکٹوریہ نے جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کو گلابی گیند کے ساتھ ون ڈے وارم اپ میچ میں 53 رنز سے ہرا دیا، جنوبی افریقن ٹیم 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 205 رنز بنا سکی، ہاشم آملہ کی 81 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز اور تبریز شمسی کی 4 وکٹیں بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ گزشتہ روز میلبورن گراؤنڈ میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں وکٹوریہ الیون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 45.2 اوورز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ایون گلبس اور سبگوچ نے 53، 53 جبکہ میتھیوشارٹ نے 52 رنز بنائے، تبریز شمسی نے 4 اور کاگیسوربادا نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 205 رنز تک محدود رہی۔

، ہاشم آملہ نے 81 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جو کہ ناکافی ثابت ہوئی، ڈین ایلگر نے 40 رنز بنائے، جیکسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی