بنگلہ دیشی میڈیانے عمران خان جونیئر پر سپاٹ فکسنگ کا الزام عائد کردیا

بنگلہ دیشی میڈیانے عمران خان جونیئر پر سپاٹ فکسنگ کا الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیشی میڈیا کو پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس راس نہ آئی۔ فاسٹ باؤلر عمران خان جونیئر پر سپاٹ فکسنگ کا الزام لگا کر تعصب کا ثبوت دے دیا۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو ویسے تو پاکستانی کھلاڑیوں نے چار چاند لگا دیے لیکن میزبان ملک کے میڈیا نے فاسٹ باؤلر عمران خان جونیئر پر سپاٹ فکسنگ کا بے بنیاد الزام لگا دیا۔عمران خان جونیئر نے میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم باریسال بلز کے بہترین باؤلر ثابت ہوئے لیکن دو نو بالز کرانے پر بنگالی چینل نے عمران خان کی نو بالز کو محمد عامر اور محمد آصف کی نو بالز سے جوڑ دیا اور ایونٹ آرگنائزرز سے تحقیقات کرانے کا بھی سوال کر ڈالا جن کا کہنا تھا کہ اگر شک کی گنجائش ہوئی تو وہ معاملے پر غور کریں گے۔