کیویز ویمن کے ہاتھوں پاکستان سیریز میں کلین سویپ

کیویز ویمن کے ہاتھوں پاکستان سیریز میں کلین سویپ

 نیلسن(اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ایمی سیتھرویٹ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان ویمن کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی، فاتح ٹیم نے 221 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سیتھر ویٹ نے مسلسل تیسری سنچری سکور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ گزشتہ روز نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے، عائشہ ظفر اور جویریہ خان نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ تھامسن نیوٹن نے پانچ اور ایملا کر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے ہدف 38.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لی، کپتان ایمی سیتھرویٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 123 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کی سیریز میں مسلسل تیسری سنچری ہے جو کہ عالمی ریکارڈ ہے۔ کیٹی پرکنز 23 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ سعدیہ یوسف نے تین اور ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی