چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائینگے
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) اتوار کومصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ میں 44 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ، مصر، ہالینڈ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے(آج ) اتوار کو اور فائنل(کل) پیر کو کھیلا جائے گا۔