ورلڈ ٹینس ریکنگ،جیمی مرے ٹاپ پوزیشن پر سال کا اختتام کرینگے

ورلڈ ٹینس ریکنگ،جیمی مرے ٹاپ پوزیشن پر سال کا اختتام کرینگے

لندن (این این آئی)برطانیہ کے جیمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں ڈبلز میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کریں گے۔ لندن میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں ڈبلز ایونٹ میں پائری ہیوز ہربرٹ اور نیکولاس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فرانسیسی جوڑی کی شکست کے ساتھ ہی جیمی مرے اور برونو سوریز نے ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن یقینی بنالی اور اب دونوں جوڑی دار ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کریں گے۔ مرے اور سوریز اگر ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تو سوریز ڈبلز انفرادی رینکنگ میں بھی نیکولاس ماہوت سے پہلی پوزیشن چھین لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی