سہ ملکی کرکٹ سیریز، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

سہ ملکی کرکٹ سیریز، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

ہرارے(اے پی پی) سہ ملکی کرکٹ سیریز میں (کل) پیر کو زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں بلاوایو میں مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق تین ملکی سیریز کے دلچسپ مقابلے زمبابوے میں جاری ہیں اور (کل) پیر کو ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ میزبان ٹیم زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کوئنز سپورٹس کلب، بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 23 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 25 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 27 نومبر کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی