سول ا فسران اپنے فرائض کو بخوبی انداز میں انجام دے رہے ہیں، جہانزیب خان
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور عالمی بینک ،پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ ایگزیکٹو ٹریننگ ورکشاپ "صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کابہترین ماحول اور مواقع کوخوشگوار بنانے سے کے حوالے سے بنیادی اصولوں پرگزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین کی اسعتداد کار کو بڑھانے اور اُن کو اپنے اپنے ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں بین الاقوامی اور قومی سطح پر سرمایہ کاری کو بہتر انداز میں فروغ دینا ہے۔ورکشاپ کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ آغا وقار جاوید، خالد سلطان، صداقت حسین،ملک مختار نول، چیف اکانمسٹ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر امان اللہ ، ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای ڈاکٹر سجاد مبین ،صوبائی انتظامی سیکرٹریز پنجاب،ڈویژنل کمشنرز ،چیف ایگزیکٹو آفسیران پبلک سیکٹر کمپنیز اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سول آفیسران نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔سرمایہ کاری کی مذکورہ ورکشاپ سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے ڈویلپمنٹ پارٹزز کی مدد کے ساتھ صوبہ میں اپنے تمام تر ڈویلپمنٹ سیکٹروں میں ترقی کی رفتار کو تیز رکھے ہوئے ہے۔سول ا فسران اپنے فرائض کو بخوبی انداز میں انجام دے رہے ہیں ۔انھوں نے اپنے خطاب کے دوران صوبے میں سرمایہ کاری کے دوران پرائیویٹ انوسٹمنٹ کے رجحان کو بڑھانے سے متعلقہ خصوصی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومتی محکمہ جات کے مانڈ سیٹ اور کلچر میں مزید تبدیلی و بہتری لانے پر زور دیا۔