کوئٹہ ، نومعلوم افراد کی فائرنگ سے 4سکیورٹی اہلکار شہید 2افراد زخمی

کوئٹہ ، نومعلوم افراد کی فائرنگ سے 4سکیورٹی اہلکار شہید 2افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(اے این این)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3ایف سی اور ایک پولیس اہلکارسمیت4 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار اور ایک شہری سمیت2افراد زخمی ہو گئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ‘تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کے مصروف ترین شاہراہ فاطمہ جناح روڈ کارنر یٹ روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں1ایف سی اہلکار یونس اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار شاہ ولی سمیت2افراد موقع پرشہید ہو گئے جبکہ 2سیکورٹی اہلکار احمد نواز اور محمد علی اور ایک شہری گل احمد سمیت3افراد زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا‘ تاہم سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمی ایف سی اہلکار محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ‘ جہاں ضرور ی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے سیکورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔
اہلکار شہید

مزید :

علاقائی -