بینک فراڈ میں انتہائی مطلوب ملزم ائیر پورٹ پر گرفتار

بینک فراڈ میں انتہائی مطلوب ملزم ائیر پورٹ پر گرفتار

لاہور(وقائع نگار)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کروڑوں کے بنک فراڈ میں انتہائی مطلوب ملزم کو دبئی فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق کروڑوں کے بنک فراڈ کا انتہائی مطلوب ملزم طاہر فردوسی پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 کے ذریعے فرار کی کوشش کرتا ہوا اس وقت گرفتار ہو گیا جب اس کے کاغذات کی چیکنگ کی گئی۔امیگریشن حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی