ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے دو انسپکٹروں کو ترقی کے بیج لگائے گئے

ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے دو انسپکٹروں کو ترقی کے بیج لگائے گئے

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے انسپکٹر کے عہدے سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈی ایس پی پرویز بٹ اور ذوالفقار بٹ کو ترقی کے بیجز لگائے اور نئی پوسٹنگ کے حوالہ سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ، ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی زاہد محمود گوندل، ایس پی سکیورٹی عبادت نثار اور دیگر پرسنل سٹاف بھی موجود تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ پرویز بٹ اور ذوالفقار بٹ نے بطور انسپکٹر محکمہ پولیس کی بے حد خدمت کی اور اپنی محنت سے افسروں سے داد لی۔ امید ہے دونوں ڈی ایس پیز اپنی نئی پوسٹوں پر تعینات ہونے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ محنت اور لگن سے کام کریں گے ۔

مزید : علاقائی