عمران خان کا تیسری شادی کی خواہش کا اظہار
مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق رات گئے مانچسٹر میں اپنے دوست کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران عمران خان نے اپنی شادی کی خواہش کا بھی اظہار کردیا ۔ شادی کی تقریب میں ہی خطاب کرنے سٹیج پر پہنچ گئے اور باراتیوں سے خطاب کرتے ہوئے تیسری شادی کا اشارہ دیدیا ۔باراتیوں سے خطاب کرتے ہوئے بولے کے ’’دعا کریں میری تیسری شادی کامیاب رہے ‘‘۔ ان کی اس خواہش پر باراتی بھی مسکرا دیے ۔ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ سٹار انیل کپور بھی مدعو تھے تاہم دولہے اور دلہن کی موجودگی کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز عمران خان ہی رہے ۔خواتین اور لڑکیوں نے عمران خان کیساتھ سیلفیاں بنوائیں اور اٹو گراف بھی لیے ۔ انیل کپور اور عمران خان شادی کی تقریب کے دوران ایک ہی ٹیبل پر موجود تھے ۔تقریب میں رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے ۔
تیسری شادی