میڈیا میں خود پر بے جا تنقید برداشت نہیں ، حامد خان

میڈیا میں خود پر بے جا تنقید برداشت نہیں ، حامد خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ جو شواہد تھے وہ سپریم کورٹ میں دے چکے ہیں اور اب دوسروں کی باری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عدالت میں بطور وکیل کیس لڑتا ہوں خود پر ایسی تنقید برداشت نہیں کر سکتا ۔جس طرح میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے وہ پیشہ وارانہ انداز نہیں ۔حامد خان نے مزید کہاکہ خواہش ہے نعیم بخاری کیس کی آئندہ پیروی کریں کیونکہ انہوں نے میرے ساتھ کیس کی تیاری کی ہے ۔جس طرح میڈیا پر مجھ سے متعلق باتیں کی گئی وہ بدتمیزی کے مترادف ہیں ۔

حامد خان

مزید : صفحہ اول