پاناما کیس،اعتزاز احسن کی تحریک انصاف کی جانب سے وکیل بننے سے معذرت

پاناما کیس،اعتزاز احسن کی تحریک انصاف کی جانب سے وکیل بننے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این) پاناما لیکس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کی جانب سے مزید وکالت سے معذرت کے بعد اعتزاز احسن نے بھی لال جھنڈی دکھادی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پانا مالیکس کیس میں پی ٹی آئی کو نئے وکیل کی تلاش ہے جس کے لئے پی ٹی آئی قیادت نے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی خدمات حاصل کرنے کی کوششیں جاری کررکھی ہیں تاہم ابھی تک اعتزاز احسن نے کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن پاناما لیکس کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل نہیں بنیں گے اور وہ اس کیس میں خود کو صرف مشوروں تک ہی محدود رکھیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پانامالیکس کیس میں اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی کی جانب سے مجبور بھی کیا گیا توانہیں کسی بھی بڑے فیصلے سے قبل چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اجازت لینا ہوگی۔واضح رہے کہ پانامالیکس کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل حامد خان کیس کی پیروی کررہے تھے لیکن انہوں نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے اور اب پی ٹی آئی قیادت کو کسی معروف اور بڑے وکیل کی تلاش ہے اور انہوں نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے تاہم بیرسٹر اعتزاز احسن پہلے ہی پاناما لیکس کیس کو سپریم کورٹ لے جانے کے مخالف تھے اور اب پیپلزپارٹی قیادت نے بھی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی سے منع کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -