کھوئی رٹہ سیکٹر ،بھارتی فائرنگ سے 4بچے شہید،پاکستان نے دشمن کا ڈرون مار گرایا

کھوئی رٹہ سیکٹر ،بھارتی فائرنگ سے 4بچے شہید،پاکستان نے دشمن کا ڈرون مار ...

مظفرآباد/چکوٹھی/راولپنڈی/جموں(اے این این، مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سمیت مختلف سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بہن بھائیوں سمیت 4 بچے شہید اور9افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں چار سالہ ریبہ اور سات سالہ فائزہ شہید ہوگئیں جبکہ محمود ،16 سالہ شہزاد اور آٹھ سال کی شازیہ شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر شازیہ اور شہزاد بھی دم توڑ گئے۔ شہید ہونے والے بچوں میں 3 سگے بہن بھائی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابقجنگی جنون میں مبتلابھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی ایک بارپھرخلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر،چکوٹھی ،کھوئی رٹہ، چھمب اور سماہنی سیکٹروں میں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی جس کے نتیجے میں تین کمسن بہن بھائیوں سمیت چاربچے شہیداورنوافرادزخمی ہوگئے،متعددمکانات کوبھی نقصان پہنچا،پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی پردشمن کی گنیں خاموش،ادھربھارتی فوج نے’’ الٹاچورکوتوال کوڈانٹنے‘‘ کے مصداقجنگ بندی کی خلاف ورزی کاالزام پاکستان پرلگا دیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فو جنے کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر کے علاقوں ٹانڈر اور بروہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے کئی گھنٹے جاری رہا۔آئی ایس پی آرکے مطابق چکوٹھی سیکٹرمیں بھی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کے دوران کچھ گولے گاؤں کیری میں تین مکانوں پر گرے جس کے نتیجے میں ایک بھائی اور دو بہنیں اور ان کی ایک کزن شہید ہوگئیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ شہیدہونے والی تین بچیوں کی عمریں چار ، سات اور 11 سال بتائی جاتی ہیں جبکہ بچے کی عمر 15 سال ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں وہ بھی شہیدہونیوالوں کے عزیز ہیں۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق چھمب اور سماہنی سیکٹرز جبکہ وادی جہلم میں چکوٹھی سیکٹر میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی اور سماہنی سیکٹر میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کامنہ توڑ جواب دیا گیا جس میں دشمن کی چوکیوں کونشانہ بنایاگیا۔ادھربھارتی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کاالزام پاکستان پرعائدکیاہے اوردعویٰ کیاکہ سندربانی اوورنوشہرہ سیکٹروں میں سرحدپارسے خودکار اورہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اورمارٹرگولے فائرکئے گئے۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیاکہ پاکستانی فائرنگ کاجواب دیاگیاہے۔

بھارتی فائرنگ

راولپنڈی(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پرپاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا، فوجی جوانوں نے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ قبضے میں لے لیا۔گزشتہ روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کی آگاہی پوسٹ کے قریب پاک فوج نے بھارت کا کواڈ کاپٹر مار گرایا ، ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 60میٹر اندر گھس آیا تھا جسے آگاہی پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کرکے مارگرایا ، ڈرون کے ملبے کو فوجی جوانوں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے مزیدکہا کہ بھارتی ڈرون جاسوسی کی غرض سے پاکستانی علاقے میں بھیجا گیا تھا۔

بھارتی ڈرون

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک 228آن لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں، فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اور روائتی جنگ اور دفاع کیلئے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج ‘ رینجرز کے جوانوں اور جنگی ہیروز سے ملاقات کی اور پورا دن ان کے ساتھ گزارا۔ آرمی چیف نے ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف اور شہداء اور غازیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں حاصل کیں،انہوں نے کہا کہ پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے اور وائتی جنگ اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ فوج دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

مزید : صفحہ اول