میرکل کا جرمن چانسلرکے منصب کے لیے چوتھی مرتبہ انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ،باقاعدہ اعلان آج کریں گی

میرکل کا جرمن چانسلرکے منصب کے لیے چوتھی مرتبہ انتخاب میں حصہ لینے کا ...

برلن(این این آئی)ایسے اشارے سامنے آئے ہیں کہ جرمن چانسلر میرکل اسی ویک اینڈ پر اگلے برس کے پارلیمانی انتخابات کے بعد چوتھی مرتبہ چانسلر کے عہدے کے لیے میدان میں آ سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ کی سب سے بڑی اقتصادیات کے حامل ملک جرمنی کی سربراہِ حکومت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ دوبارہ چانسلر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اْن کی پریس کانفرنس اتوار کے روز جرمن وقت کے مطابق شام سات بجے ہو گی۔

جرمن چانسلر کی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کی سالانہ پارٹی کانفرنس چھ دسمبر کو ہو گی۔

مزید : عالمی منظر