جاپانی وزیراعظم کی نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات،دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت دینے پر تبادلہ خیال

جاپانی وزیراعظم کی نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات،دونوں ملکوں کے تعلقات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے امریکی شہر نیویارک میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم پہلی غیرملکی شخصیت ہیں، جس نے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے ملاقات کے بعد رپورٹرز کو بتایا کہ ملاقات خوش گوار اور پرجوش ماحول میں ہوئی اور مستقبل میں جاپانی و امریکی تعلقات کو مزید تقویت دینے کو اہمیت دی گئی۔ نیویارک کے مین ہیٹن علاقے میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آبے اور ٹرمپ کی ملاقات کے وقت میڈیا کو دور رکھا گیا۔ اس ملاقات میں نومنتخب امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کئی اور ملکوں کے لیڈران نے بھی نومنتخب امریکی صدر سے ملاقات کا عندیہ دے رکھا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -