منگولیا تبتی بدھ آباد کے جلا وطن رہنما ء دلائی لامہ کا دورہ منسوخ کرے، چین کا انتباہ

منگولیا تبتی بدھ آباد کے جلا وطن رہنما ء دلائی لامہ کا دورہ منسوخ کرے، چین کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)چین نے منگولیا کی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دلائی لامہ کے دورے کو فوری طور پر منسوخ کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ تبتی بدھ آبادی کے جلا وطن روحانی رہنما کے دورے سے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگولیا کی حکومت سے کہا کہ اْسے اِس معاملے میں چینی تعلقات کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے ہی فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔ ترجمان نے صاف صاف کہا کہ منگولیا دلائی لامہ کو دورے کی اجازت نہ دے اور کسی قسم کی علیحدگی پسندی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی بھی نہ کرے۔ چین دلائی لامہ کو ایک علیحدگی پسند قرار دیتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -