یمن میں شیلنگ کے نئے واقعات کم از کم 20 عام شہری ہلاک

یمن میں شیلنگ کے نئے واقعات کم از کم 20 عام شہری ہلاک

صنعاء( آن لائن )یمن کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعز شہر میں ہونے والی شیلنگ میں کم از کم 20 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتیں حکومتی فورسز اور شہر پر قابض ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے تناظر میں ہوئیں۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے اس شہر پر قبضے کے لیے رواں ہفتے سے اپنی کارروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک اس تنظیم کا کارکن بھی تھا۔

مزید : عالمی منظر