حضرت سیدعلی ہجویری ؒ نے اسلام کے پیغام کو عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ،عزیز الرحمان

حضرت سیدعلی ہجویری ؒ نے اسلام کے پیغام کو عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)برصغیرمیں دین اسلا م کے عظیم مبلغ،مشہورصوفی بزرگ حضرت سیدعلی ہجویری ؒ نے اسلام پیغام امن کو عام کرنے اوردین کی ترویج و اشاعت میں کلیدی کردار ادا کیا ہمیں اپنے اکابرین اوربزرگان دین کی سنت پر عمل کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ اخوت بھائی چارے کے فروغ کیلئے اولیا ء اکرام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،کیونکہ اولیاء اکرام کے آستانوں سے ہمیشہ امن و سلامتی کو فروغ حاصل ہوا ہے ،حضرت سید علی ہجویری ؒ نے مسلمانوں کو اتحاد و یگانگت کا درس دیاان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،،مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالدعابد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

۔علماء کاکہنا تھاحضرت گنج بخش رحمۃ اﷲ علیہ آسمانِ تصوّف کا روشن ستارہ ہیں۔ ان کی تعلیمات بھٹکے ہوئے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ حضرت گنج بخش رحمۃ اﷲ علیہ نے تبلیغ کے ذریعے برصغیر کو اسلام کی روشنی سے منور کیا حضرت سیّد علی ہجویری رحمۃ اﷲ علیہ کو صوفیاء میں خاص مقام حاصل ہے۔ تبلیغِ دین اور اشاعتِ اسلام آپ کا روشن کارنامہ ہے۔ انکامزید کہنا تھا حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اﷲ علیہ کردار و عمل کا روشن باب ہیں۔ آپؒ کے نظریات و افکار نے معاشرے کی اصلاح اور انسانوں کی کردارسازی میں اہم کردار ادا کیا۔حضرت علی ہجویری کا مزارپرانوار برصغیر کا روحانی مرکز ہے۔ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اﷲ علیہ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔