بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں، باؤشیرازبشیر

بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں، باؤشیرازبشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر ) ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤشیرازبشیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل کروا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے ، عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی تعمیروترقی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا بنیادی منشور ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنماوں جبران احمد خان، معظم بھٹی ، واصف بھٹی ، صہیب لیاقت ، عبداللہ کھوکھر، احمد شورش کشمیری کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشفاق خان اور ڈولفن فورس لاہور شادمان سیکٹر کے انچارج رضوان لودھی بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤشیرازبشیر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات کے تمام مرحلوں میں یکسر مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کی سیاست کے سامنے جھوٹ بولنے ، الزامات ، دھرنوں اور انتشار کی سیاست کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہو ں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں مقامی حکومتوں کے قیام سے اب عام شہر ی کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہو ں گے اور گلی محلے کی سطح پر ترقیاتی کام ہو نے سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار اپنے اپنے شہروں کی تعمیرو ترقی اور شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرکے ثابت کر دیں گے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی بے لوث خدمت کرنے والی پاکستان واحد نمائندہ جماعت ہے ۔