بھارتی ایٹمی آبدوز کی پاکستان کی سمندری حدود میں گھسنے کی ناکام کوشش پر شدید احتجاج

بھارتی ایٹمی آبدوز کی پاکستان کی سمندری حدود میں گھسنے کی ناکام کوشش پر شدید ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک تحفظ حرمین شریفین کے امیر علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر مسلم لیگ (ن )علماء و مشائخ ونگ کے صدرالحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری جے یو آئی کے حافظ حسین احمد جے یو پی کے مفتی سید عاشق حسین جماعت اسلامی کے علامہ حافظ شعیب الرحمن جمعیت اہلحدیث کے مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ جماعت الدعوۃ کے علی عمران شاہین،ڈاکٹر شاہد نصیر مجلس احرار اسلام کے میاں محمد اویس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بھارتی ایٹمی آبدوز کی پاکستان کی سمندری حدود میں گھسنے کی ناکام کوشش ودراندازی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک اور سی پیک منصوبے کی کامیابی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ اور وہ آئے روز سرحدی خلاف ورزیوں پر اتر آیا ہے اور یہ بھارتی جنگی جنوں خطہ کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے دینی راہنماؤں نے پاک بحریہ کی طرف سے بھارتی ایٹمی آبدوز کو مار بھگانے پر پاک نیوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ہے اور کہا ہے کہ ازلی ومکار دشمن بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کی تینوں مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے نہ کہ ہر وقت تیار ہیں بلکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4