وزیراعلیٰ کی حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ کی حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حضرت اما م حسینؓکے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ انہو ں نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور منتخب نمائندے،انتظامیہ اور پولیس افسران امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی اس لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور خود اپنے علاقوں میں گشت کریں اور ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔
ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -