شہباز شریف کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

شہباز شریف کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیر اعلی نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے ۔ معصوم بچوں کو شہید کر کے بھارتی جارحیت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پاک افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔

مذمت

مزید : صفحہ آخر