لندن میں چودھری نثا رکی آنکھوں کا کامیاب آپریشن

لندن میں چودھری نثا رکی آنکھوں کا کامیاب آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آنکھوں کے آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہوکرجلد وطن واپس آئینگے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے چیک اپ کیلئے لندن گئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے تاہم وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان کی آنکھوں کی سرجری جمعرات کو کی گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا تھا ۔جبکہ وزیرداخلہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میری نظر کمزور ہو گئی تھی جس کے باعث آپریشن کرانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اورجلد وطن واپس آکر اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے۔تاہم انہوں نے وطن واپسی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

مزید :

صفحہ آخر -