مزار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز ہونے کے باوجود تاخیر کے خلاف درخواست

مزار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز ہونے کے باوجود تاخیر کے خلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مزار بی بی پاک دامن کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست چودھری مسعود گجر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مزار بی بی پاک دامن کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیارکیاگیا جس کے تحت وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیئے،لیکن پنجاب حکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ اپ گریڈیشن کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر