معلومات کی فراہمی بنیادی حق میں پنجاب حکومت رکاوٹ ،درخواست

معلومات کی فراہمی بنیادی حق میں پنجاب حکومت رکاوٹ ،درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب میں معلومات تک رسائی کے قانون کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف ختیار کیا گیا ہے کہ اس قانون کے ذریعے حکمرانوں کی کرپشن روکی جا رہی ہے۔ معلومات کی فراہمی شہریوں کا آئینی اور بنیادی حق ہے لیکن پنجاب میں یہ قانون معلومات کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوا ہے، اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے دو یوم کی تنخواہ قرق کرنے یا 50ہزار روپے جرمانے کی سزا ناکافی ہونے کی بناء پر قانون کا موثر اطلاق ممکن نہیں ہو سکا۔ درخواست میں کہا گیا کہ 8ماہ گزرنے کے باوجود درخواست گزار کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت، معاہدہ جات، قرضوں اور کنٹریکٹرز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں جو آئین کے آرٹیکل 19(اے )کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں معلومات تک رسائی کا قانون غیرآئینی قرار دیا جائے اور درخواست گزار کو اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر