وزیراعظم کی رکنیت منسوخی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست

وزیراعظم کی رکنیت منسوخی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی رکنیت کی منسوخی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے دی گئی ہے ۔یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی طرف سے بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں لندن فلیٹس سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں اقرار کیا کہ لندن فلیٹس دبئی اور جدہ کی سٹیل مل کی فرو خت سے خریدے گئے مگر سپریم کورٹ میں مختلف بیان دیا گیا جس کی بنا پر وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 62 اور63کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

مزید : صفحہ آخر