حج پالیسی 2017ء کی تیاریوں کے سلسلے میں کانفرنس 19جنوری کو مکہ مکرمہ میں ہو گی

حج پالیسی 2017ء کی تیاریوں کے سلسلے میں کانفرنس 19جنوری کو مکہ مکرمہ میں ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2017ء کی تیاریوں کے سلسلے میں کانفرنس 19جنوری کو مکہ مکرمہ میں ہو گی ،دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے ،پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کریں گے وفاقی سیکرٹری سہیل عامر مرزا بھی شریک ہوں گے ہوپ کے چےئرمین حاجی ثناء اللہ بھی وفد کے ساتھ شریک ہوں گے ،19جنوری کو سعودی تعلیمات کو حتمی شکل دی جائے گی اور19جنوری کو ہی مرتب ہونے والے سفارشات کی روشنی میں حج پالیسی 2017ء تیار ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر