قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرارہی ہے ،شاہ محمود قریشی

قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرارہی ہے ،شاہ محمود قریشی

مانچسٹر(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں پی ٹی آئی کا موقف وہی ہے جو پہلے دن تھا ٗقطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرارہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کریں گے،انصاف کی توقع ہے،قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا احترام ہم پر لازم ہے، پاناما پر ہمارا کیس ٹھوس ہے، ابھی تو ابتدا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر