حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر 12 اضلاع میں فوج اور رینجرز طلب

حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر 12 اضلاع میں فوج اور رینجرز طلب

لاہور(خبر نگار خصوصی) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے 12 اضلاع کیلئے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق فوج اور رینجرز سٹینڈ بائی ڈیوٹی دیں گی اور ضرورت پڑنے پر مقامی انتظامیہ کی مدد کریں گی۔ اس موقع پر فوج کی 36 کمپنیاں اور رینجرز کی 6 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ یہ فزیکل موجودگی نہیں ہوگی لیکن اسٹینڈ بائی ڈیوٹی ہوگی۔ فوج اور رینجرز ڈی سی اوز کی درخواست پر طلب کی گئی ہے۔جبکہ دیگر 24اضلاع میں فوج طلب نہیں کی گئی اور تمام تر سکیورٹی کے انتظامات پولیس کنٹرول کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر