سیاسی قائدین کو ایک ایجنڈا پر چلنا ہو گا ،عوام آیا آیا ،گوگو کے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں :گورنر پنجاب

سیاسی قائدین کو ایک ایجنڈا پر چلنا ہو گا ،عوام آیا آیا ،گوگو کے نعروں سے تنگ ...

ملتان(سٹی رپورٹر)گو ر نر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ہم امن چا ہتے ہیں مگر ہما ر ے امن کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے ۔ہم دشمن کی ہر جا رحیت کا بھر پو ر جو اب دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔پاکستا ن ترقی کی را ہ پر گامزن ہے ،سی پیک سے ترقی کے ایک نئے دور کا آ غا زہو گا یہ ایک گیم چینجر منصو بہ ہے ،ہما را دشمن ہما ر ی ترقی کی مخا لفت کررہا ہے مگر ہم اس کی سا زش کو کا میا ب نہیں ہو نے دینگے ۔پاکستا ن کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ۔تعلیم و صحت کے شعبوں پر بھر پور توجہ دیتے ہوئے ہمیں اپنی آ نے وا لی نسلوں کو مفید اور کامیا ب شہر ی بنا نا ہے جس کیلئے والد ین ،اسا تذ ہ کو اپنی ذ مہ دا ر یا ں انتہائی احسن طر یقہ سے نبھا نا ہو گی ۔انہوں نے ان خیالا ت کا اظہا ر گو ر نمنٹ ایمرسن کا لج ملتا ن میں کالج کے سابق طلبا ء کی تنظیم دی ایمر سو نینزکی پانچو یں سالانہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دی ایمر سو نینز کے صدر ایم ریاض الحق ،جنر ل سیکر ٹر ی ڈا کٹرا نوار احمد ، پر نسپل گو ر نمنٹ ایمر سن کا لج ڈاکٹر محمد سلیم عہد یداران وممبران دی ایمرسونینز، ایم پی ایز مظہر عباس را ں ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان شوکت اشفاق، بیر سٹر محمد علی کھو کھر ملک انور علی ، مولوی سلطا ن احمد ،پر نسپل سائنس کالج پر وفیسر نسیم شا ہد ، کالم نگا ر خالد مسعود ،ڈا کٹر مقبو ل گیلا نی ،پروفیسر ڈ اکٹر امتیا ز بلو چ ،سابق ایم این اے شیخ طا رق رشید ،اساتذ ہ کرا م ، کا لج کے سابق وموجود ہ طلبا ء بھی موجودتھے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے مزید کہاکہ ہمیں جدید دو ر کے تقا ضوں کے مطابق کو الٹی ایجو کیشن فرا ہم کر نا ہو گی تا کہ ہما ر ے نوجو ان بین الا قوامی سطح پر مقا بلہ کر سکیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ تما م سیا سی لیڈروں کو ایک ایجنڈ ا پر کا م کر نا ہو گا ۔عو ام آ یا آیااورگوگو کے نعر وں سے تنگ آچکی ہے ۔کا ر کر دگی کی بناء پر عو ام کے پا س جانا ہو گا ۔گو رنر پنجا ب نے اپنے خطا ب میں مزید کہاکہ جنو بی پنجاب کا با العمو م اور ملتا ن کا باالخصو ص مجھ پر حق ہے کہ ان کی وہ ترقی کیلئے کر دار ادا کر یں ۔میری کوشش ہے کہ آ ئند ہ ما ہ جن وزیر اعظم میٹرو بس پرا جیکٹ کے افتتا ح کیلئے ملتا ن آئیں تو ان سے میگا پرا جیکٹ حا صل کیاجا ئے ۔ملتا ن کے سیو ر یج سسٹم کیلئے خطیر فنڈز جا ر ی کرا لئے گئے ہیں جس سے 40 فیصد سیو ر یج سسٹم بہتر ہو جائے گا ۔مزید وا سا کا ایک ماسٹر پلان تیا رکیا جا رہا ہے جس سے سیو ر یج سسٹم میں نما یاں بہتری آ ئے گی ۔جنو بی پنجاب کے حوا لے سے ابھی بہت سا رے ترقیا تی کا م کرنے کی ضرورت ہے ،ملتا ن میں بر ن یو نٹ ،کڈ نی سنٹر کو فعال کر دیا گیا ہے ۔تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پا نی کے منصو بو ں پر تر جیحی بنیادوں پر کا م جا ری ہے ۔عوام کی بھلا ئی کیلئے کا م کر نا چا ہتے ہیں ۔انہو ں نے مزید کہاکہ گو رنمنٹ ایمر سن کالج ایک تا ر یخ سا ز ادا ر ہ ہے جس کے فا ر غ التحصیل طلبا ء نے نمایا ں مقا م حا صل کیا اور ملک وقو م کی خدمت کر کے اپنے ادا رے کانا م بھی روشن کیا ہے ۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے دی ایمر سو نینزکے صد ر ایم ریا ض الحق نے کہا کہ گو رنمنٹ ایمر سن کا لج پنجاب کا ایک عظیم ادا رہ ہے جس کے فا ر غ التحصیل طلبا ء اعلیٰ عہد وں پر فا ئز رہے او رملک وقو م کی خد مت کی۔ گو رنرپنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ بھی اس ادا ر ہ کے فا رغ التحصیل ہیں ۔پر نسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے اس موقع پر خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ کا لج کی بہتر ی کیلئے تما م وسا ئل بر وئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ۔کالج میں اس وقت 9 ہز ار طلبا ء وطا لبا ت زیر تعلیم ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج میں سیکنڈ شفٹ کو بحا ل کر نے کی اجا ز ت د ی جا ئے ۔کالج میں مز ید بلڈ نگز ، ہاسٹلز کی تعمیر کی ضرور ت ہے ۔25 مزید کلاس رومز اور 25 اسا تذ ہ کیلئے کمر ے درکا ر ہیں ۔کالج کو سٹاف کی کمی کا سامنا ہے ۔کالج کا ایک شاند ار مر کز ی گیٹ ہو نا چا ہیے جو کہ کا لج کی شناخت ہو ۔خطبہ استقبا لیہ دیتے ہوئے جنر ل سیکر ٹر ی دی ایمر سونینزڈاکٹر انواراحمد نے کہا کہ 6 بر س قبل با قا عد ہ طور پر ایمر سونینز کا قیا م عمل میں آ یا جس کے ارکا ن کی تعداد 351 تک پہنچ چکی ہے ۔ہما را مقصد سابقہ طلبا ء کے تعاون سے ایمر سن کا لج کی خد مت کر نا ہے ۔سا بق اسا تذ ہ کے نا م پر طلبا ء کیلئے میڈ لز اور وظا ئف کا اجر اء کیا گیا ہے ۔تقر یب میں گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے کالج کے سابقہ اسا تذ ہ کے نا م پر میڈ لز طلبا ء و طالبا ت میں تقسیم کئے ۔اس موقع پر صدر دی ایمر سونینز نے گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ کو یا د گار ی شیلڈ بھی پیش کی ۔ دریں ثناء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ تحقیق پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ ہمیں اپنے طلبا و طالبات کو پیشہ وارانہ علوم کی طرف لانا ہو گا تا کہ وہ ہنر مند بن کر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں اور ہمیں ایسی تعلیم فراہم کر نا ہو گی جسکی عملی طور پر ضرورت ہو ۔ سی پیک ایک بہت بڑا منصو بہ ہے جس میں بہت سارے انجینئرز اور ہنر مند افراد کی ضرورت ہو گی ہمیں اپنے طلبا و طالبات کو چینی زبان سکھا نی ہو گی تاکہ وہ سی پیک منصوبے میں آسانی سے ملازمت حاصل کرسکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چانسلر این ایف سی انسٹیٹوٹ آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ملک اختر کالرو ،رجسٹرار نصراللہ خان،کنٹرولر امتحانات ظفر اقبال ہیڈ آ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صادق حسین ، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید اور سینئر اساتذہ بھی موجود تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول