وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر طالبعلم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر طالبعلم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں مبینہ تشدد کے شکار طالب علم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔سیکریٹری صحت عثمان چاچڑ کے مطابق وزیراعلی سندھ کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ معائنے کے بعد علاج تجویز کرے گا ،طالب علم محمد احمد کے والد کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے نوٹس کے باوجود تاحال ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔سیکریٹری صحت کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے انکوائری کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا جس میں نیورو، آرتھو پیڈک، ای این ٹی سمیت مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹر شامل ہیں۔محمد احمد کے والد نے کہا کہ بچے کے علاج کے لئے فوری طور پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول